ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / تھامپسن نے جمیکا کیلئے دوڑ میں دوسرا طلائی جیتا

تھامپسن نے جمیکا کیلئے دوڑ میں دوسرا طلائی جیتا

Thu, 18 Aug 2016 18:15:07    S.O. News Service

ریو دی جنیریو،18اگست؍(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)جمیکا کی ایلن تھامپسن نے ریو اولمپکس کے فراٹا دوڑ میں دوسرا طلائی تمغہ جیتا جبکہ 100میٹر بادھادوڑ میں بریانا رولنس کی قیادت میں امریکہ نے تمغوں کا کلین سویپ کیا۔تھامپسن نے ہالینڈ کی عالمی چمپئن ڈیفن شپرس کو شکست دے کر 200میٹر دوڑ میں طلائی تمغہ حاصل کیا۔اس نے ہفتہ کو 100میٹر میں بازی ماری تھی۔شپرس کو چاندی اور امریکہ کی ٹوری بووی کو کانسہ کا تمغہ ملا۔امریکی تکڑی نے 100میٹر رکاوٹوں کی دوڑ میں دبدبہ قائم کیا۔رولنس نے 12.48سیکنڈ میں جیت درج کی جبکہ ان کی ہم وطن نیا علی دوسرے مقام پر رہی۔امریکہ کی ہی کرسٹی کیسٹلن تیسرے مقام پر رہی۔


Share: